آسٹریلوی امپائر جان ورڈ بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی
بدھ 2 دسمبر 2015 15:14
چنائے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) آسٹریلوی امپائر جان ورڈ بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں پنجاب کے بیٹسمین بریندر سرن نے حریف ٹیم تامل ناڈو کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کو امپائر کے پاس سے نکالنے کی کوشش کی لیکن گیند امپائر جان وارڑ کے سر پر جالگی اور وہ گراوٴنڈ پر گر پڑے۔
زخمی جان ورڈ کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاعات کے گیند لگنے سے وہ بیہوش ہوگئے تھے تاہم مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وینکاٹرمن نے ان اطلاعات کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ"امپائر کا بی سی سی آئی کے قوانین کے مطابق مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انھیں دودن کے لیے اسپتال میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.