کراچی میں رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے ،جمہوریت کو خطر ہ لاحق ہونے کا شور نہ مچایا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا
پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر منی بجٹ کا نفاذ غیر آئینی ہے،آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل
بدھ 2 دسمبر 2015 20:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں، طالبان اور داعش کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں، کراچی میں رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے اور جمہوریت کو خطر ہ لاحق ہونے کا شور نہ مچایا جائے، پاک فوج قوم کو امن دینے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے،فوجی شہداء قوم کے محسن اور ہیرو ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر منی بجٹ کا نفاذ غیر آئینی ہے،آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں (ن)لیگ کو عوام کو مسترد کر دیا ہے،سیاست میں بڑے پیمانے پر صفائی کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مالی کرپشن کے خلاف ایکشن کا رک جانا المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آئی ایم ایف کی قید میں ہے۔حکومت کی صفوں میں چور اور ڈاکو موجود ہیں۔ سرکاری افسر شریف برادران کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔ اسلام میں تحریک انصاف کی جیت کو ہار میں بدلنا افسوسناک ہے۔حکومت کو سڑکیں بنانے سے فرصت نہیں جبکہ عوام کے بنیاد ی مسائل جوں کے توں ہیں۔ کراچی میں سول انتظامیہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔پاکستان میں جمہوریت کا مطلب صرف لوٹ مار ہے۔قرضوں سے ملک چلانے والے حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.