گندم کی سپورٹ پرائس 1500 روپے فی40 کلو گرام مقرر کی جائے، منظور احمدوٹوکا حکومت سے مطالبہ
بدھ 2 دسمبر 2015 22:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی سپورٹ پرائس 1500 روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کی جائے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مکئی کی درآمد پر مکمل پابندی لگائی جائے کیونکہ مکئی ملک میں سرپلس پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم، چاول، کپاس اور آلو کی سپورٹ پرائس کا مسئلہ اسطرح حل کیا جائے تا کہ کاشتکاروں کو انکی محنت کا پھل خاطر خواہ ملے اور وہ خوشحال ہوں اور دیہاتی زندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی آئے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اِسکی کسان دشمن پالیسیوں سے کاشتکار تباہ ہو گیا ہے اور وہ سراپا احتجاج ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کے روزگار کا دارومدار زراعت پر ہے اس لیے زراعت کو حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی میں سرفہرست ہونا چاہیے لیکن افسوس اس شعبے کو حکومتی ایوانوں میں وہ اہمیت نہیں دی جا رہی جسکی وجہ سے ہماری برآمدات کم ہو رہی ہیں اور پچھلے مالی سال میں یہ شعبہ اپنے اہداف پورے نہیں کر سکا تھا۔
انہوں نے کسان پیکج کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کا اطلاق تمام کپاس، اور چاول کے کاشتکاروں پر ہونا چاہیے اور لینڈ ہولڈنگ کی حد کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور وہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.