سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے میں میرا ملوث ہونا بہت بڑی غلطی فہمی ہے،کریم بینزیما
جمعرات 3 دسمبر 2015 12:59
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلنے والے سٹرائیکر کریم بینزیماکا کہنا ہے کہ سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے میں ان کا ملوث ہونا ’ایک بہت بڑی غلطی فہمی ہے۔‘کریم بینزیما نے ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سکیس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ٹی وی چینل ’ٹی ایف1‘ کو ایک انٹرویو دیا جو جلد منظع عام پر آجائے گا۔
اگر کریم بینزیما پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ بلیک کرنے میں ملوث تھے تو انھیں پانچ سال کے لیے جیل ہو سکتی ہے۔ٹی ایف 1 کو دیے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں کیمروں کے لیے نہیں کھیل رہا، میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امید ہے اس کا بہتر اختتجم ہوگا۔(جاری ہے)
ہم سب ٹھیک ہوں گے۔ہم سب یورو کپ جیتنے کے لیے فرانس کی ٹیم میں واپس آئیں گے۔
‘ جس مقدمے میں کریم بینزیما سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے وہ ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سکیس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ہیکریم بینزیما جنھیں اس وقت باقاعدہ تفتیش کا سامنا ہے نے اس بات پر زور دیا کہ ’میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ میں مخلص ہوں۔‘گذشتہ ماہ ہونے والی سنوائی کے بعد ان کا بیان خفیہ طور پر سامنے آیا ہے جس میں بینزیما نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انھوں نے ویلبینا کو وہ باتیں بتائیں جو سچ نہیں تھیں تاہم انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ان کی مدد کر رہے تھے۔فرانسیسی اخبار لا مونڈے کے مطابق کریم بینزیما نے تفتیش کرنے والے جج کو بتایا کہ ’یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ جو میں کر رہا تھا وہ صرف مدد تھی۔اس کا بلیک میل کرنے یا پیسوں کا مطالبہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ کہانی اس سال کے ابتدا میں شروع ہوئی تھی جب فرانس کے مڈ فیلڈر میتھیو ویلبینا کو معلوم پڑا کہ ایک خاتون کے ساتھ ان کی بنائی گئی سیکس ویڈیو چوری ہو گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.