قومی سوئمنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ محمد سلیم
جمعرات 3 دسمبر 2015 13:14
اسلام آباد ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) قومی سوئمنگ ٹیم کے کوچ محمد سلیم نے کہا ہے کہ قومی سوئمنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔
(جاری ہے)
کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سوئمنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے18 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ سے ہے اور یہ کھلاڑی دو سیشن میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور سیف گیمز آئندہ برس بھارت میں منقعد ہونگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.