قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی
جمعرات 3 دسمبر 2015 13:21
اسلام آباد ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء)قومی ٹیم نویں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے 12دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین چیمپین شپ 14 دسمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی۔
(جاری ہے)
ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیاء کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، انڈیا، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چائنیز پائے، یو اے ای اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
سنگاپور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان کو گر وپ ڈی میں رکھا گیا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کو کھیلے گا اور جبکہ دوسرا میچ تھائی لینڈ کے 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 19 خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں جن کو کوچز شازیہ یوسف اور محمد انوار تربیت دے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.