رواں ہفتے پاک بھارت سیریز کا مستقبل واضح ہوجائے گا ، چیئرمین پی سی بی
جمعرات 3 دسمبر 2015 16:25
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز سے تفصیلی بات ہوئی ہے ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ جس کھلاڑی کو منتخب کرنا ہے وہ ذہنی طور پر کتنا مضبوط ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی تجربہ کامیاب نہیں ہوتا تو الزام لگا دیا جاتا ہے اور اب مزید کسی تجربے کا وقت نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور سیاست کو ایک ساتھ نہیں ہونا چاہئے ،ایک دو دن میں پاک بھارت سیریز کے مستقبل کا پتہ چل جائے گا ۔سپر لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کیلئے ٹیموں کی بولی اور فروخت جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ عامر خان اپنے رویے میں انکسار لائیں ۔(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ روائتی حریف بھارت کے خلاف سیریز میں وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے جو انگلیںڈ کیخلاف ہوئیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی اور اس سیریز میں ہم سینئر کھلاڑیوں کے علاوہ نئے لڑکوں کو بھی موقع دے سکتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر ایک باصلاحیت بائولر ہے اور اس نے ڈومیسٹک کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی لیگ میں بھی اچھی پرفارمنس دی ہے ، اگر قومی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو انہیں بھی بھارت کیخلاف سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.