کپاس کی پیداوار میں کمی ، پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی
جمعرات 3 دسمبر 2015 16:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) کپاس کی ہدف سے کم پیداوار کے باعث پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق چار ماہ میں کپاس کی پیداوار 29 فیصد کم رہی ، پیداوار ایک کروڑ بیلز تک محدود رہنے کا امکان جبکہ درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلزتک جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کے چار ماہ میں کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد کم رہی ۔
رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 86 لاکھ بیلز جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 21 لاکھ بیلز پیدا ہوئی تھی ۔ پیداوار میں کمی کے باعث پنجاب کی جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق اس سال کپاس کی پیداوار 1 کروڑ بیلز رہنے کا امکان ہے جس کے باعث مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لئے درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلز تک پہنچ سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.