زمبابوین کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ولسن مناسے کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنا جرم بن گیا
جمعہ 4 دسمبر 2015 12:54
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) زمبابوین کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ولسن مناسے کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنا جرم بن گیا، اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن نے ان پر 4 برس کیلیے پابندی عائد کردی۔ولسن نے اپنے خلاف فیصلے کو جانبدارانہ اور غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کیا، اس وقت بھی حکومتی اسپورٹس کمیشن نے بورڈ پر بلااجازت ٹیم بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا، اب اسی جرم میں اس وقت کے زمبابوین کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ولسن مناسے کو معطل کردیا گیا، وہ ایک سینئر وکیل بھی ہیں، اگست میں ان کی جگہ تاوینگوا موکولانی نے زمبابوین کرکٹ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
مناسے کا کہنا ہے کہ ایس آر سی نے صرف مجھے ہی ٹیم کو بھیجنے کا ذمہ دار قرار دیا جب کہ یہ بورڈ کا متفقہ فیصلہ تھا، اسی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تعین کیا اور اوزیس بوئیٹ کو دستے کا سربراہ بنایا، اس کے باوجود سارا الزام میرے سر ڈالنا غیرمنصفانہ ہے، مجھے چارج شیٹ پیش کی گئی نہ ہی دفاع کا موقع فراہم کیا گیا، اس لیے میں نے اسے انتظامی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.