بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،احمد شہزاد آوٹ ہوکر بھی آوٹ نہ ہوئے
جمعہ 4 دسمبر 2015 12:57
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) کرکٹ کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی پی ایل کے ایک میچ میں پاکستانی بلے باز احمد شہزاد آوٹ ہو کر بھی آوٹ نہ ہوئے۔ ہوا کچھ کہ ایسا کمیلا وکٹورینز کی طرف سے کھیلنے والے احمد شہزاد رن لینے کیلئے بڑھے تو ان کے راستے میں دوسری ٹیم کے کھلاڑی ڈلشان آگئے جس کی وجہ سے وہ گر پڑے۔
اسی دوران دوسرا کھلاڑی بھی رن لینے کیلئے احمد شہزاد کی کریز میں آچکا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کے ایک اینڈ پر ہونے کی وجہ سے ایک کھلاری آوٹ ہوا۔(جاری ہے)
ری پلے کے مطابق احمد شہزاد کریز سے باہر تھے۔ اسطرح وہ آوٹ تھے لیکن انہوں نے ایمپائر سے احتجاج کیا کہ ان کو گرایا گیا ہے جس پر معاملہ تیسرے ایمپائر کے پاس گیاجس نے ان کو ناٹ آوٹ قرار دیا۔ اس سارے واقعہ میں حیران کن پہلو یہ ہے کہ یاتو اس بال کو ڈیڈ بال قرار دیا جاتا یا احمد شہزاد کو رن آوٹ دیا جاتا لیکن نہ تو بال ڈیڈ دی گئی نہ آوٹ دیا گیا حالانکہ قانون ہے کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہو جائے تو بال ہی ڈیڈ دی جاتی ہے لیکن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پہلے سے ہی ناقص ایمپائرنگ کے واقعات میں ایک اور واقعہ کا اضافہ ہوگیا
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.