بلدیاتی انتخابات پر امن و امان رکھنے کیلئے قائم کنٹرول رومز سے کوئیک رسپانس فراہم کیاگیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:57

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) جھنگ میں ہفتہ کے روز منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے خوشگوار ماحول میں انعقاد اور امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز سے کوئیک رسپانس فراہم کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جن پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے اکا دکا واقعات رونما ہوئے وہاں بھی فوری طور پر پولیس کی اضافی نفری پہنچی جس نے صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچانے سمیت ذمہ داران کے خلاف بروقت کاروائی کو یقینی بنایا۔