ملتان: تاشفین ملک کے گھر پر سکیورٹی اہلکاروں کی آمد، لوگوں سے پوچھ گچھ
فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 23:18
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء)تاشفین ملک اور اس کے خاندان والے کروڑ لعل عیسن کا علاقہ مدت سے چھوڑ کر جا چکے ہیں، حقائق کی تلاش میں دنیا ٹیم نے کروڑ لعل عیسن کے بعد ملتان میں بھی گھر ڈھونڈ نکالا، تاشفین کے والدین دو ماہ پہلے پاکستان آئے تھے، سوتیلے چچا اور پھوپھی بھی گھر چھوڑ کر چلے گئے۔حقائق کی تلاش میں نجی ٹی وی کی ٹیم کہروڑ لعل عیسن پہنچ گئی۔
جہاں مبینہ طور پر کیلی فورنیا حملوں میں ملوث تاشفین کا آبائی گھر ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تاشفین کے والد گلزار ملک مدت پہلے ملتان منتقل ہو گئے تھے۔ جہاں سے وہ سعودی عرب جا بسے۔ تاشفین کے سوتیلے چچا جاوید ربانی اور سوتیلی پھوپھی حفصہ بتول کہروڑ لعل عیسن میں رہتے تھے۔ لیکن وہ بھی گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔(جاری ہے)
دنیا ٹیم کے استفسار پر بتایا گیا کہ گلزار ملک پچھلے سال آئے تھے۔
دنیا نیوز کی ٹیم نے تاشفین ملک کا ملتان میں گھر بھی ڈھونڈ نکالا جو اس کے والدین نے ایم ڈی چوک پر دس سال پہلے خریدا تھا۔ تاشفین پاکستان آمد پر یہیں قیام کیا کرتی تھی۔ اہلخانہ کے مطابق تاشفین کے والدین دو ماہ پہلے گھر آئے تھے۔ انٹرنیشنل میڈیا کی بڑی تعداد بھی یہاں منڈلا رہی ہے۔ جبکہ حساس اداروں کے اہلکار بھی تاشفین کے گھر پہنچے ہیں اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔دریں اثناء برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ تاشفین ملک شروع میں مغربی لباس کی دلدادہ تھی لیکن کالج دور میں وہ انتہاء پسندی کی طرف مائل ہوئی، یونیورسٹی دور میں وہ فیس بک پر انتہاء پسندانہ بیانات بھی پوسٹ کیا کرتی تھی۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.