سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ، اسلام آباد اکیڈمی کوارٹر فائنل میں داخل
پیر 7 دسمبر 2015 12:02
اسلام آباد ۔ 07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اکیڈمی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کو اسلام آباد کلب کے خلاف 1-0گول کی برتری حاصل تھی اور اسلام آباد اکیڈمی نے دوسرے ہاف میں مزید دو گو ل کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔
پہلے ہاف کے 6 ویں منٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کی جانب سے ناصر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی دو سرے ہاف کے 9 ویں منٹ میں ناصر نے ہی گول کرکے اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کر دیا، میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل اسلام آباد کے شہباز نے گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔(جاری ہے)
میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق جبکہ ریفریز کے چمن خان، صدیق بنگش اور شمعون نے انجام دیئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.