ذیابیطس اور غذائی قلت کے سبب آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے:ڈاکٹر انعم نذیر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 16:42

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء) گذشتہ دس برسوں میں آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں اہم وجہ ذیابیطس ہے جب کہ پاکستان میں آبادی کی اکثریت غذائی قلت کا شکار ہے جس کے اثرات آنکھوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر انعم نذیر نے آنکھوں کی بیماریوں کے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انعم نے کہا کہ فوری علا ج کے طرف نہ جانے سے کالے موتیا کی مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت نے ڈسٹرکٹ سطح پر تمام ہسپتالوں میں مائیکروسکوپس او سفید موتیے کی تشخیص کے لئے مشینی فراہم کر دی ہیں ۔اسی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں آفتھلمولوجی کے شعبے میں تمام آلات اور مشینری موجود ہے جس کی وجہ سے جدید سے جدید علاج اب پاکستان میں ممکن ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :