پا ک بھارت سیریز ، شہریار خان نے سشما سوراج سے امیدیں باندھ لیں
ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2015 17:14
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے سیریز کے حوالے سے مزید ایک سے دو دن انتظار کریں گے ۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے آگا ہ کیا گیا ہے کہ کل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں اور ان کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سیریز کے بارے میں جواب کامزید ایک سے دو دن انتظار کرے گی جس کے بعد گرین سگنل ملنے پر سیریز کے انتظامات مختصر مدت میں مکمل کرلیے جائیں گے ۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھی کہ چکی ہے کہ یہ سیریز ضروری کھیلی جانی چاہیئے ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بارے میں سوال پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم میں لانے سے قبل بٹھا کر سمجھایا جائے گا کہ اب ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیئے ۔سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں شہریار خان نے کہا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے بلکہ وہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.