جے یو ائی اصولی جماعت ہے، فیصلوں کے خلاف ورزی کرنیوالے جمعیت کے ساتھ نہیں رہ سکتے، مولانا جاوید
پیر 7 دسمبر 2015 20:43
بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ایجنسی جنرل سیکرٹری مولانا جاوید نے کہا ہے کہ جے یو ائی ایک اصولی جماعت ہے جماعت کے فیصلوں کے خلاف ورزی کرنے والے جمعیت کے ساتھ نہیں رہ سکتے سابقہ امیر مفتی کفایت اﷲ کی ضلعی امارت سمیت بنیادی رکنیت بھی ختم ہوچکی ہے ان سے روابط رکھنا پارٹی سے بغاوت کے مترادف ہے۔
وہ پیر کو پارٹی کے ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا حمید اﷲ روغانی نے کی اجلاس میں شوریٰ ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس سے مولانا محمد عمران ہلالی، ڈاکٹر محمد جمیل نے بھی خطاب کیا مولانا جاوید نے کہا کہ ہماری جماعت ایک ائین اور دستور کے تحت چلتی ہے ائین اور دستور سے کوئی مبرا نہیں اور جماعت میں مجلس شوریٰ کی فیصلوں کو تقویت دی جاتی ہے مگر بلدیاتی الیکشن میں سابق ضلعی امیر نے پارٹی کے اصولوں سے بغاوت کرکے پی ٹی ائی سے اتحاد کیا جس سے علاقہ میں پارٹی کو بد عہدی کی طور پر بدنام کیا گیا صوبائی امیر اور پھر مرکز نے سابق ضلعی امیر مفتی کفایت اﷲ کی بنیادی رکنیت ختم کرکے مولانا حمید اﷲ کو امیر نامزد کردیا ہے اس لئے مفتی کفایت اﷲ سے پارٹی کے حوالے سے رابطہ رکھنا پارٹی اور اصولوں سے بغاوت ہوگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.