ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کو سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا
پیر 7 دسمبر 2015 21:44
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان اے ٹیم نے افتخاراحمد اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ لائنز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ لائنز نے پیر کو یہاں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔
لائنز کی جانب سے ڈیوڈ میلان نے سب سے زیادہ 51 رنز جبکہ سیم بلنگز 31 اور ریس وائٹلی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔(جاری ہے)
پاکستانی کپتان جنید خان اور دیگر باؤلرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا. عامر یامین، رومان رئیس اور بلال آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان اے کی ابتدائی تین وکٹیں 25 کے مجموعے پر گرگئیں، جب شاہ زیب حسن 4، فخرزمان 3 اور صہیب مقصود 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم افتخار احمد اور بابراعظم نے 124 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی دلادی۔افتخار احمد نے 66 اور بابراعظم نے 53 رنز بنائے۔سیریز کا دوسرا میچ 10 دسمبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.