ایف آئی اے گجرات کا پاسپورٹ آفس میں چھاپہ ایجنٹ گرفتار،چار پاسپورٹ ‘تین ٹوکن برآمد

پیر 7 دسمبر 2015 22:55

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء )ایف آئی اے گجرات نے پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مارکرایجنٹ کوگرفتارکرکے چار پاسپورٹ ‘تین ٹوکن برآمدکرلیے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اے ڈی ایف آئی اے گجرات محمدسرور کی نگرانی میں حسن فاروق انسپکٹر ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس گجرات چھاپہ مارکر دولت نگر کے سید یوسف حسین شاہ نامی ایجنٹ کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چار پاسپورٹ ‘تین ٹوکن برآمدکرلیے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کرد ی گئی ہے ۔