مختلف واقعات میں 2افراد ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے

پیر 7 دسمبر 2015 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء ) صوبائی دارلحکومت میں مختلف واقعات میں 2افراد ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے ۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ۔ ایک اور واقع میں کاہنہ کے علاقہ میں 55سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔پولیس نے دونوں جاں بحق ہونے والے ورثاء کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔