عامر کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا جائے ، مصباح الحق
منگل 8 دسمبر 2015 13:16
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے فکسنگ میں سزا یافتہ عامر کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ شائقین پرچھوڑ دیا، انھوں نے کہاکہ اگر لوگ پیسرکو قبول کرنے کیلیے تیار ہیں تو پھر ہم روکنے والے کون ہوتے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہی ہے، اپنے ایک انٹرویو میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انگلینڈ سے محدود اوورز کے فارمیٹس میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے عامر کی ٹیم میں واپسی کا معاملہ اٹھایا، جس کی چیئرمین بورڈ شہریار خان نے تائید کی، اس سے ایک بار پھر ماضی میں کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی پر بحث شروع ہوگئی ہے۔
اس بارے میں مصباح نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا اور اب بھی یہی کہوں گا کہ ان کے بارے میں فیصلہ کرنے کا ہمیں کوئی اختیار نہیں، حتمی فیصلہ آئی سی سی اور پی سی بی نے کرنا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ یہ شائقین پر منحصر ہے، اگر وہ ان کھلاڑیوں کو قبول کرنے کو تیار ہیں تو پھر ہم روکنے والے کون ہوتے ہیں، ماضی میں بھی ان کے ساتھ کھیل چکے، ہم پروفیشنلز اور کرکٹ کھیلنا ہی ہمارا پیشہ ہے۔(جاری ہے)
ان کرکٹرز کی واپسی کا فیصلہ بورڈ اور شائقین پر ہی منحصر ہے۔ آئندہ موسم گرما میں انگلینڈ سے سیریز میں پاکستانی فتح کے امکانات پر مصباح نے کہاکہ اس کا دارومدار تیاریوں پر ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.