فرنچ لیگ :ابراہیموچ نے کلب کیلئے زیادہ گولز کا ریکارڈ بنا ڈالا
منگل 8 دسمبر 2015 16:46
پیرس(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی ) کے سٹار کھلاڑی زلاتان ابراہیمووچ نے کلب کی جانب سے فرنچ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڑ توڑدیا۔
(جاری ہے)
سویڈن کی قومی ٹیم کے کپتان زلاتان ابراہیمووچ پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنھوں نے پی ایس جی کی جانب سے فرنچ لیگ میں سب سے زیادہ 87 گول کئے ہیں، اس سے قبل 85 گول کا ریکارڈ الجیریا کے سابق کھلاڑی مصطفیٰ داہلیب کے پاس تھا جو انھوں نے 1974ء سے 1984ء کے دوران بنایا تھا۔
ابراہیمووچ اس سے پہلے پیرسن سینٹ جرمین کی جانب سے سب سے زیادہ 119 گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔پی ایس جی کے کوچ لورینٹ بلینک کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ وہ ریکارڈ اپنے نام کریں گے اور یہ صرف موقع کی بات تھی لیکن یہ ریکارڈ اور یہ گول آخری نہیں ہے۔ابراہیمووچ فرنچ لیگ کے رواں سیزن میں 12 گول اور 6 گول میں معاونت کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی ہیں۔پی ایس جی نے اس میچ میں نائس کو0کے مقابلے میں 3گولز سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.