روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردیے
عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 11:05
ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردیے ، رقاہ میں فضائی حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ادھر عراق فوج نے رمادی شہر کے بڑے حصہ سے داعش کا قبضہ چھڑالیا۔
(جاری ہے)
دوسری جانب روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود بحری بیڑے سے پہلی بار کروز میزائل کے ذریعے شام کے شہر رقاہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
میزائل حملے میں داعش کے دو اہم ٹھکانے تباہ ہوئے۔شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق رقاہ شہر کے ضلع فردوس میں بمباری کے دوران داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ادھر عراق کے صوبے انبار میں بھی سیکیورٹی فورسز اور داعش کے جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے کئی ماہ کی طویل لڑائی کے بعد رمادی شہر کے بڑے حصے کو داعش کے قبضے سے خالی کرالیا ہے اور اہم علاقے التمیم کا دوبارہ کنٹرول بھی دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.