تحفظ جنگلی حیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ٹینس سٹار اعصام الحق کو پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا
بدھ 9 دسمبر 2015 13:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے ٹینس مایہ ناز کے کھلاڑی اعصام الحق کو تحفظ جنگلی حیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنا ایمبسڈر مقرر کیا ہے اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر حماد تقی خان نے اعصام الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعصام الحق کے اقدام سے پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اعصام الحق اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، تقریب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ایمریٹس کے نائب صدر بریگیڈئیر (ر) احمد مختار نے اعصام الحق کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر نامور شخصیات کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے ، تاکہ عام لوگوں میں بھی شعور بیدار ہو اوروہ بھی ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے اور اعصام الحق کو سوینئر پیش کی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ، طوفان ، سطح سمندر کی بلندی اور دیگر آفات کا وقوع پذیر ہونا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.