بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ ، فرنچائزز پاکستانی کرکٹرز کو نظر انداز کرنے لگیں
بدھ 9 دسمبر 2015 13:06
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو فرنچائزز نظر انداز کرنے لگیں، سہیل خان، مختار احمد اور حماد اعظم ایک ایک میچ ہی کھیل پائے جب کہ مصباح الحق، کامران اکمل،سعید اجمل،وہاب ریاض اور ناصر جمشید بھی مسلسل باہر ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کئی پاکستانی کرکٹرز مختلف فرنچائزز کے اسکواڈز میں تو موجودہیں لیکن ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں کیا جارہا، چٹا گانگ وکنگز کے عامر تو ابھی تک9میچز میں 14شکار کرچکے، دوسری جانب کامران اکمل صرف 2میچز کھیلنے کے بعد مسلسل نظر انداز ہیں، سعید اجمل اور بلاول کو بھی 3 مقابلوں میں آزمایا گیا، آف اسپنر نے 2 اور پیسر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
عمر اکمل نے تاخیر سے ٹیم جوائن کرنے کے بعد 4میچز کھیل کر 64رنز جوڑے ہیں، باریسال بلز کی جانب سے محمد سمیع 7 مقابلوں میں اتنے ہی شکار کرپائے،رنگپوررائیڈرز نے 5میچز میں 108رنز بنانیوالے مصباح کو نظر انداز کر دیا، وہ 3دسمبر کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلے، دوسری جانب تشارا پریرا اور سومیہ سرکار تمام 10مقابلوں کا حصہ بنے، وہاب نے واحد میچ میں صرف 12رنز دیکر ایک وکٹ لی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.