حلیم عادل شیخ کی زیر قیادت کاروان ثقافت کا قافلہ سندھ کے دورے پرروانہ ہوگیا
جمعرات 10 دسمبر 2015 22:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سیاسی وسماجی رہنما و سابق صوبائی وزیرریلیف حلیم عادل شیخ نے( سندھی اجرک ڈے)بھرپور انداز میں منانے کے لیے کاروان ثقافت کے نام سے سندھی اجرکوں سے سجی طویل القامت بس اوردیگر قافلے کے ہمراہ اپنے تین روزہ دورے میں ملیر سے ہوتے ہوتے ہوئے گھارو،مکلی ،ٹھٹھہ ،گولارچی، ٹنڈو محمد خان اور دیگر کے مقامی لوگوں اور صحافیوں سے ملاقات کیں اور ان میں سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
سندھی ملبوسات کے ساتھ ان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ گاڑیوں ،بسوں اور موٹر سائیکلوں پر موجود تھا،وہ جن گاؤں ،دیہاتوں اور شہروں سے گزرے ان کے چاہنے والوں نے پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکران کاپرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اس کے ساتھ شہریوں کے ہمراہ سندھی نغموں پر رقص بھی کیا ۔(جاری ہے)
ان کے ہمراہ نعیم عادل شیخ ،بابر انیس،رانا زوالفقار،انیس الدین ،کاشف نظامی ،حمید بھٹوسمیت سینئرصحافی خورشید عباسی اور دیگر قلم کار موجود تھے ۔
اس کے لیے خواتین نے بھی رنگ برنگے سندھی لباسوں میں ملبوس ہوکر اپنی شمولیت کو یقینی بنایا ان میں جمیلہ بلوچ ،صدف بھٹواور دیگر موجود تھیں۔حلیم عادل شیخ نے عوام کی بھرپور پزیرائی کا کاروان بس سے نکل جواب دیا اور ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کرتے رہے شہریوں نے سندھ کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر قافلے میں شریک لوگوں کو خوب سراہا۔حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ سندھ کی ثقافت اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے ،ہمارے قافلے میں لوگ سندھی اجرک اور ٹوپیاں پہن کر شریک ہورہے ہیں جس کی وجہ سے قافلے میں شریک لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہورہاہے ،حکومت کو اس سلسلے میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اسکولوں اور کالجز میں تقریبات کو منعقد کرنا چاہیے ۔ہم ہر سال اسی جوش اور جزبے سے سندھ کے اس عظیم دن کو مناتے ہیں تاکہ سندھ کی تہذیب اورثقافت ہمیشہ زندہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قافلہ دن اور رات اسی طرح رواں دواں رہے گا ہمارے ساتھ چلنے تمام لوگوں محب وطن اور سندھ کے جانثار لوگ ہیں جو ہر موڑ پر اپنی سندھ سے محبت کا اظہارکھل کر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ایک خوبصورت پہچان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.