ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان نہ صرف شرمناک اور غلط بلکہ خطرناک بھی ہے،ہلیری کلنٹن

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:50

واشنگٹن ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11دسمبر۔2015ء) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو شرمناک اور خطرناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کہا وہ نہ صرف شرمناک اور غلط ہے بلکہ خطرناک بھی ہے،میرا خیال ہے کہ اب وہ دلچسپ نہیں رہے جیسے کہ ہم ان کی باتوں پر کئی کئی دن اپنی ہنسی روک نہیں پاتے تھے،ان کی باتیں ہمیں ہیجانی ہنسی میں مبتلا کر دیتی تھیں لیکن یہ بیان کوئی مذاق نہیں تھا اس لئے اب ان سے دلچسپی ختم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :