ایرانی فوج نے پاکستانی شیعہ نوجوانوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 13:53
بیروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : ایرانی فوج نے پاکستانی شیعہ نوجوانوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایرانی فوج نے شام میں جنگ کے لیے منتخب دستوں میں پاکستانی شیعہ نوجوانوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے ذرائع کے مطابق دمشق میں حضرت فاطمہ کی صاحبزادی کی آخری آرام گاہ کی حفاظت کرتے ہوئے دو شیعہ نوجوانوں نے اپنی زندگی کی بازی ہار دی جس کے بعد ایرانی حکام نے یہ موقف اپنایا کہ شیعہ نوجوان اس جنگ میں زیادہ پھرتی اور دلیری کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے تحت ایرانی فوج نے شیعہ نوجوانوں کی بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔
ایرانی حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں سینکڑوں پاکستانی شیعہ فوجی موجود ہیں جب میں سے متعدد کوحضرت فاطمہ کے مقبرے کی حفاظت کے لیے تعین کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ایرانی فوج کی شیعہ نوجوانوں کی بھرتی نے شام کی گذشتہ چار سال کی سول جنگ کو ایک نئی شکل دے دی ہے جس کے تحت فرقہ واریت کی بنا پر مسلم امہ میں تفریق کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ ایرانی فوج میں بھرتی ہونے والے اس گروپ کا تعلق زینبیا سے ہے جنہوں نے اپنی شناخت کے لیے ایک الگ لوگو تشکیل دیا ہے ، اور یہ لوگو (علامت) حذب اللہ سے مماثلت بھی رکھتا ہے۔
اس گروپ نے سوشل میڈیا پر اپنے الحاق سے متعلق کھل کر بیان کیا ہے ۔ تاہم ایرانی فوج کے اس اقدام کو فرقہ واریت کو فروغ دینے پر ناپسند کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پر دئے گئے ایک اشتہار میں18سے35 سال کی عمر کے نوجوانوں کو شام میں جنگ لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے بعد منتخب شیعہ نوجوانوں کو پینتالیس دن کی ملٹری ٹریننگ بھی دی جائے گی، اشتہار کے مطابق شیعہ فوجیوں کو شام میں چھ ماہ کی ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ ایک لاکھ بیس روپے بطور تنخواہ اور ہر تین ماہ بعد پندرہ دن کی چھٹی بھی دی جائے گی۔ فوجی کی دوران جنگ ہلاکت پر اسکے بچوں کو مفت تعلیم اور اہل خانہ کو ہر سال ایران کا دورہ کروایا جائے گا۔ اشتہار میں دئے گئے نمبر پر خبر ایجنسی نے رابطہ بھی کیا لیکن کسی نے نہیں اٹھایا.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.