جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں میں رگبی کا کھیل تیزی سے مقبول ہونے لگا
جمعہ 11 دسمبر 2015 14:18
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں میں رگبی کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔یہاں رگبی کا آغاز سنہ 2003 میں ہوا تھا اور اس وقت چند بچے ہی اس کھیل سے واقف تھے۔تاہم اب کشمیر اور جموں میں چار ہزار بچے ایسے ہیں جو رگبی کھیلتے ہیں اور ان میں لڑکیوں کی تعداد ایک ہزار ہے۔گذشتہ تین سال میں ریاستی سطح پر کئی رگبی میچ کھیلنے والی 13 سالہ ارتقی ایوب کو بھی آغاز میں اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا لیکن جب کشمیر میں بہت سے لوگ رگبی سے جڑے تو ان کی بھی دلچسپی بڑھی۔
ارتقی اس بات سے بہت خوش ہیں کہ کشمیر میں لڑکیاں اس کھیل میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کی لڑکیاں کھیل کے میدان میں آگے آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔(جاری ہے)
کشمیر کی لڑکیاں بہت ہنرمند ہیں اور ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔‘18 سالہ افرا الطاف گزشتہ ایک سال سے رگبی کھیل رہی ہیں۔
وہ اس سے پہلے بیڈمنٹن کھیلتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں ’جب میں نے دیکھا کہ کشمیر میں لڑکیاں بھی رگبی کھیلتی ہیں تو میں بھی اس میں آ گئی۔‘وہ کہتی ہیں ’پہلے یہاں لوگوں میں یہ سوچ تھی کہ لڑکیاں کھیل کے میدان میں نہیں آ سکتی ہیں، لیکن ہم نے دکھا دیا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔‘چھ ماہ سے رگبی کھیل رہیں 17 سالہ مہک کہتی ہیں ’میں چھ ماہ قبل سری نگر کے اس میدان میں اپنی دوست کے ساتھ رگبی میچ دیکھنے آئی تھی۔ میں نے دیکھا کہ یہاں بہت ساری لڑکیاں رگبی کھیل رہی ہیں، جس کے بعد میرے اندر بھی اس کھیل کو کھیلنے کا شوق جاگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.