پی ایس ایل ، جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کراچی کے ہیڈ کوچ مقرر
ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکو کراچی کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے مکی آرتھر کوٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق اسپنرمشتاق احمد کو ان کے نائب کے طورپر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔مکی آرتھر نے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کامیابی سے ذمہ داری نبھانے کے بعد 2010-11 میں آسٹریلیا کی ایشنز کی شکست خوردہ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی جو ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ چپقلش کے باعث 2013-14 کے ہندوستان کے دورے کے بعد اختتام کو پہنچی تھی، ان کی جگہ آسٹریلیا کے موجودہ کوچ ڈیرن لیہمن کو مقرر کیا گیا تھا۔
مکی آرتھر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے بعد ویسٹ انڈیزکی کیریبیئن لیگ میں جمیکا ٹالواز اور اب بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں ڈھاکا کی ٹیم کی کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
انھوں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیموں ایسٹرن کیپ اور آسٹریلیا میں جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ بھی کام کیا۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ابتدائی ٹورنامنٹ کے لیے پانچ ٹیموں کو مجموعی طورپر 93 ملین ڈالر میں دس سال کے عرصے کے لیے فروخت کیا تھا۔
پی ایس ایل میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ پر مشتمل 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹیموں کی نیلامی میں سلمان اقبال نے کراچی کی ٹیم اور کراچی کے عمر ایسوسی ایٹس نے کوئٹہ کی ٹیم حاصل کی تھی جبکہ قطر آئل نے لاہور، لیونائن گلوبل اسپورٹس نے اسلام آباد اور جاوید آفریدی نے پشاور کی ٹیم کے حقوق خریدے تھے۔پی سی بی نے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت 308 کھلاڑیوں کو نیلامی کے عمل کا حصہ بنایا ہے اور حتمی ڈرافٹنگ 21 اور22 دسمبر کوہوگی۔پی سی بی نے جن غیر ملکی کوچز کو معاہدے کے تیار کرنے کا اعلان کیا تھا ان میں جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر، گراہم فورڈ، رے جیننگز اور ایرک سیمنز، آسٹریلیا کے اسٹورٹ لا، شین جرگنسن اور ڈیرن بیری، ہندوستان سے روبن سنگھ، ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن اور گورڈن گریننج، سری لنکا کے چمنداواس، انگلینڈ کے اینڈی مولز اور کرس ایڈمز جبکہ پاکستان کے محمد اکرم اور عبدالرحمٰن شامل ہیں۔پی ایس ایل کا انعقاد4 فروری سے 23 فروری 2015 تک دبئی اور شارجہ میں ہوگی۔
Mickey Arthur of South Africa and @Mushy_online are now the head coach and coach respectively for the @ARYKhiPSL team. Welcome
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) December 11, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.