آئندہ سال مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے رینکنگ بہتر بناؤنگا،اعصام الحق
پیر 14 دسمبر 2015 14:29
اسلام آباد ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بناؤنگا، برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں انٹرنیشنل مقابلے نہیں ہو رہے تاہم اب پاکستان میں سیکورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں اس لئے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں10 سال بعد تائیوان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اعصام الحق نے کہا کہ رواں سال انجریز کی وجہ سے رینکنگ میں تنزلی آئی تھی اور رینکنگ 60 تک پہنچ گئی تھی تاہم امریکہ اور فرانس میں بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے عالمی رینکنگ 35 پر واپس آگئی، انہوں نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے بھرپور تیاری کررہا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آئندہ سال میری عالمی رینکنگ ٹاپ 10 پر آجائے گی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.