پاکستان سیریز کیلیے حکومتی جواب کے منتظر ہیں ، بی سی سی آئی کا جائز کلارک کو جواب
منگل 15 دسمبر 2015 11:58
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک پر بھی یہ بات واضح کردی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے وہ بھارتی حکومت کے جواب کا منتظر ہے۔اس طرح پاک بھارت سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے جائلز کلارک کی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے بتایا کہ جائلز کلارک نے پیر کے روز انھیں پاک بھارت سیریز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھی وہی جواب دے دیا کہ اسے بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔(جاری ہے)
شہریارخان نے کہا کہ جائلز کلار ک نے انھیں پیر کی شب بھارتی کرکٹ بورڈ کے تازہ ترین جواب سے مطلع کردیا ہے۔
بھارت کی ہندو نواز جماعت شیو سینا نے دو ماہ قبل پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے روابط بحال کرنے کے لیے بات چیت کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کیا تھاشہریارخان نے کہا کہ اب وہ اس سیریز کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔ جو بھی کہنا ہے وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجوزہ سیریز کے لیے کئی بار بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر چکا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اسے حتمی جواب دینے سے گریز کر رہا ہے۔شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کا حتمی جواب معلوم کرنے سے متعلق کسی بھی خط سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔شہریار خان نے اس بارے میں صرف اتنا کہا کہ یہ خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجا گیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.