لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی برطرفی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
عمر جمشید جمعہ 18 دسمبر 2015 12:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد علی گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے پاک بھارت سیریز کے لئے بات چیت برابری کی سطح پر نہیں کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے بھارت سے خط و کتابت میں حکومت کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بری طرح متاثر ہوا۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی امنگوں کے خلاف بھارت سے خط و کتابت کی جس سے قوم میں شدید غم و غصپ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔ عدالت عالیہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرکے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.