بین الالصوبائی انڈر 17والی بال ٹورنامنٹ کیلئے آزادکشمیر کی فائنل ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:54
پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء)بین الالصوبائی انڈر 17والی بال ٹورنامنٹ کے لیے آزادکشمیر کی فائنل ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے 21دسمبر سے لیاقت سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والے اس بینالالصوبائی والی بال ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں اسلام آباد ،فاٹا ، اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی، سات روز تک جاری رہنے والے کیمپ کے بعد چیف سیکٹر سردارخلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں عدنان طارق ، زیاد اظہر، طاہر حبیب ،نعمان الحق ، عبدل حنان ،سجاد احمد، اور احسان اعجاز شامل ہیں جبکہ ٹیم کے کپتان عدنان طارق اور منیجر عمران حبیب اور کوچ کے فرائض اورنگزیب انجام دیں گے، چیف سیلکٹر خلیل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا ہے اس ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ، اور توقع رکھتے ہیں کہ آزادکشمیر کی یہ ٹیم 21دسمبر سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.