دوحہ نمائشی میچ ، سلمان بٹ ٹیم میں واپس آتے ہی کپتان بن گے،پہلی ہی آزمائش میں ناکام
اتوار 20 دسمبر 2015 16:07
دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں نے فاسٹ ٹریک پر ٹیم کی جانب واپسی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے، سلمان بٹ بھی نمائشی مگر اہم مقابلے میں گرین شرٹ زیب تن کرتے ہی ”کپتان“ بن گئے، وہ اپنی زیر قیادت پاکستان اسٹارز کو قطرسے میچ میں فتح نہ دلاسکے، کئی تجربہ کار پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود 10 رنز سے شکست مقدر بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق برس قبل انگلینڈکے ہوم آف کرکٹ لارڈز پر چند لاکھ روپوں کی خاطر ملک و قوم کو رسوا کرنے والے سزا یافتہ کرکٹرز کی فاسٹ ٹریک پر ٹیم میں واپسی کا سفر جاری ہے، فاسٹ بولر عامر تو ٹیم سلیکشن کے تقریباً قریب پہنچ چکے جب کہ سلمان بٹ بھی خاموشی سے مسافت طے کرنے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
دوحا کے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے ایک نمائشی میچ کھیلا گیا۔
جس میں قطر اسٹارز کے خلاف پاکستان اسٹارز کی قیادت سلمان بٹ نے کی، مگر کئی اسٹار پلیئرز کی موجودگی کے باوجود ان کی ٹیم 10 رنز سے ہار گئی، اس ٹیم میں فکسنگ میں سزا یافتہ ایک اورپلیئر محمد آصف کے ہمراہ کامران اکمل، عدنان اکمل، فواد عالم، اعزاز چیمہ، توفیق عمر، سعیداجمل، رانا نوید، عمران فرحت اور احسان عادل شامل تھے۔قطر کا اسکواڈ بھی چند پاکستانی کھلاڑیوں سے سجا ہوا تھا، اس میں شرجیل خان، سعد نسیم اور ناصر جمشید وغیرہ موجود تھے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹ پر 135 رنز ہی بنا پائی۔ اس میچ کو دیکھنے کیلیے تارکین وطن کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، مجموعی طور پر17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.