استو ر ،شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی ، 5دکا نوں میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

پیر 21 دسمبر 2015 23:03

استو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء)استو ر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی ، آگ بھجانے کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے 5دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی آگ رات کے گیارہ بجے لگی لو گوں نے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کرکے لوگوں کو جمع کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کوشسش کی اور آگ بھجتے بھجتے 5دکانوں کو جلا کر راکھ کر دیا ، دکانوں کے اندر کروڑوں مالیت کا قیمتی سامان تھا جو مکمل تباہ ہوگیا ، دکانوں میں ایک موبائل ایک کپڑے کی ایک بوٹ اور ایک سبزی ، ہوٹل تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق استو ر عیدگاہ میں واقع سٹار ہوٹل کے ساتھ مون مارکیٹ کی موبائل کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ہوٹل میں رہائش پزیر مسفرنے قرب وجوار کے لوگوں کو اطلاع دی اور لاؤڈسپیکر میں اعلان کردیاگیا، اس موقع پر عینی شاہدین کا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ اور محمکہ پولیس کو فوری اطلاع دی گئی مگر سرکار کی طرف سے کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں آیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی بھر پور کوشش کی بڑی حد تگ دو کے بعد صبح پانچ بجے آگ پر قابو پالیا گیا ، مگر دکانوں مین موجود کروڑوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستربن گیا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بے حسی پر صبح 8بجے قلب مع چوک میں عوام علاقہ نے دھرنا دیا اور انتظامیہ ، پولیس کے رویے کے خلا ف نعرہ بازی کرتے ہوئے 2گھنٹے تک روڈ بلا ک رکھا عمائدین استور نے موقع پر پہنچ کر دھرناختم کروایا تب بھی کوئی سرکاری اہلکار موجو د نہیں تھا ۔