مقبول مزاحیہ شو”کامیڈی نائٹس ود کپل“ 2016 جنوری میں بند ہونے کا امکان
منگل 22 دسمبر 2015 13:37
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء)ہندوستان کا مقبول مزاحیہ شو”کامیڈی نائٹس ود کپل“ 2016 جنوری میں بند ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی چینل انتظامیہ سے ناراضگی ہے۔اداکار اور میزبان کپل شرما کلرز ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والے مزاحیہ شو کامیڈی نائٹس ود کپل کی نمائش کامیابی کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے کر رہے ہیں لیکن اب شو کے میزبان اور ٹیم اس کو بہت جلد بند کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کی ایک خبر کے مطابق کپل شرما نے چینل کے سرد مہرانہ سلوک کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شو کی آخری قسط 17 جنوری کو دکھائی جائے گی۔خبر کے مطابق شو کو بند کرنے کا فیصلہ اس کی ٹیم نے لیا ہے جس کی وجہ چینل انتظامیہ کا ان کے ساتھ سوتیلا رویہ ہے۔(جاری ہے)
ٹیم کے افراد کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو کامیڈی نائٹس بچاوٴ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
شو سے تعلق رکھنے والے ایک افراد کے مطابق اس نئے شو کو مختلف انداز میں لانے کا ارادہ پیش کیا گیا تھا جبکہ اس میں زیادہ تر باتیں کامیڈی نائٹس ود کپل کی نقل کی جارہی ہے۔اس خبر کے متعلق کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو دسمبر میں بند کر رہے تھے تاہم انتظامیہ کی گزارش پر وہ اسے جنوری تک جاری رکھیں گے۔کپل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس شو کے ذریعے تین سالوں سے ناظرین کو انٹرٹین کر رہے ہیں اور جب شائقین کو ان کے شو کی عادت ہوگئی تو انتظامیہ ایک نیا شو مدمقابل لے آئی، اس شو پر آنے والے مہمانوں کو دوسرے شو پر آنے کی بھی دعوت دے دی گئی۔کپل کا کہنا تھا کہ نئے شو بنانے میں کوئی خرابی نہیں لیکن ایک ہی انداز کے دو شوز ایک ہی چینل پر دکھانا غلط ہے اس لیے وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو بند کر رہی ہے۔یاد رہے کہ کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں نے بھی شرکت کی ہے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.