پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کسی صوبے یا شہر کیلئے نہیں پورے ملک کی ہے :وسیم اکرم
ذیشان مہتاب منگل 22 دسمبر 2015 17:05
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کسی ایک صوبے یا شہر کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے فوائد ملک بھر میں کھیلی جارہی کرکٹ پر پڑیں گے۔
(جاری ہے)
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ جیسے ایونٹ ہونے چاہیئیں کیوں کہ ان سے ملک میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ،نوجوان ٹیلنٹ ایسے ایونٹ کھیل کر ہی اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں ، لیگ میں مقابلہ سخت ہیں تاہم وہ اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے لیے پرامید ہیں ۔
دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری باؤلر کا کہنا تھا کہ آندرے رسل اور شین واٹسن اس وقت دنیا کے بہترین آل راؤنڈر ز میں شمار ہوتے ہیں ، وہ سعید اجمل کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان کی ٹیم میں شمولیت اختیا ر کر نے کی آفر کو قبول کیا ۔اس موقع پر اسلام آبادیونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ اس لیگ سے پاکستان کو ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین کھلاڑی ملیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.