سزا یافتہ محمد عامر کیلئے انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا میں داخلہ مشکل ہوگیا
ذیشان مہتاب بدھ 23 دسمبر 2015 13:01
کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کامن ویلتھ ممالک کا ویزہ ملنے کے امکانات انتہائی کم ہونے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کو ویزہ کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے ۔ قانونی ماہرین کے مطابق ویزہ مسائل کے باعث ان کی واپسی ورلڈ ٹی ٹونٹی سے ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے وکیل سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی وضاحتیں مانگی ہیں اور مستقبل کی ویزا کلیئرینس ملنے کے بعد پی سی بی ان کے ویزے کی باضابطہ درخواست دیگا جبکہ نیوزی لینڈ جانے کیلئے ان کیلئے آسٹریلیا کا ٹرانزٹ ویزہ بھی درکار ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے گذشتہ ماہ انگلینڈ کی سیریز کے دوران ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے قونصلیٹ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے حاصل کر لئے تھے۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کامن ویلتھ ملکوں میں شامل ہیں جو ملکہ برطانیہ کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ پی سی بی قانونی مشاورت مکمل ہونے کے بعد اس وقت عامر کے ویزے کیلئے درخواست دیگا جب اسے یقین ہوگا کہ ان کا ویزہ مسترد نہیں ہوگا کیوں کہ نیوزی لینڈ سمیت کئی ملکوں میں کرمنل کیسز میں سزا یافتہ لوگوں کو پانچ سال کیلئے ویزے جاری نہیں کئے جاتے اور اگر نوجوان فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا ویزہ نہیں ملا تو انہیں اگلے سال انگلینڈ کا بھی ویزہ نہیں ملے گا۔
امکان ہے کہ عامر کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بھارت کا ویزہ آسانی سے مل سکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.