ڈی آر ایس کو خامیوں سے پاک ہونے تک بھارتی ٹیم کے استعمال میں نہیں لایا جائیگا،ششانک منوہر
جمعرات 24 دسمبر 2015 11:51
ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) بی سی سی آئی کے صدر اورآئی سی سی کے سربراہ ششانک منوہر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ میں ڈیسیجن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کو خامیوں سے پاک ہونے تک استعمال میں نہیں لایا جائے گا ۔
(جاری ہے)
ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونیوالے ششانک منوہر نے سماجی ذرائع ابلاغ میں عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہندوستان کے موقف کو واضح کیا کہ جب تک اس نظام میں موجود خامیوں کا سدباب نہیں ہوتا تب تک اس پر غور نہیں کیا جائے گا ، ہمیں ڈی آر ایس سے مسئلہ اس کے ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں پر ہے اور باقی کسی چیز پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
ششانک منوہر کے مطابق آئی سی سی نے بی سی سی میں ان کے گزشتہ دور صدارت میں ڈی آر ایس کو مجموعی طورپر قبول کرنے کے لیے کہا تھا جس کو بورڈ نے رد کردیا تھا اور آئی سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ یا تو ہم پورے ڈی آر ایس کو قبول کریں یابالکل قبول ہی نہ کریں اورآج بھی ہم اسی موقف پر قائم ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور آف سپنر روی چندرن ایشون سمیت کئی کھلاڑیوں نے ڈی آرایس کو کسی اعتراض کے بغیر قبول کرنے کی حمایت کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.