محمد حفیظ ، اظہر علی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکا ر کر دیا
ذیشان مہتاب جمعرات 24 دسمبر 2015 14:43
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکا ر کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 35سالہ محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے کے بعد آج صبح قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شرکت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے حفیظ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجودگی کے باعث کیمپ میں شرکت سے انکار کر تے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگا ہ کر دیا ،اس فیصلے میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی اس معاملے پر محمد حفیظ کا ساتھ دیا جب کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے معاملے پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں ۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد حفیظ سے ملاقات کر کے عامر کے معاملے پر ان سے بات چیت کی تاہم وہ بھی انہیں منانے میں ناکام رہے ، اوپننگ بلے باز نے نوجوان فاسٹ باؤلر سے ملنے بھی انکار کیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو جلد از جلد قومی ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کر رہاہے تاہم ٹیم کے کئی کھلاڑی سزایافتہ فاسٹ باؤلر کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.