عامر کیخلاف موقف پر قائم رہنے کی صورت میں حفیظ ، اظہر علی کو ٹیم سے نکالے جانیکا امکان
ذیشان مہتاب جمعہ 25 دسمبر 2015 15:38
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی جانب سے محمد عامر کے موجودگی میں کیمپ جوائن نہ کرنے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے ۔
(جاری ہے)
پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر دونوں کھلاڑیوں نے چیئر مین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ملاقات کے باوجود عامر کے ساتھ ٹریننگ نہ کر نے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا تو انہیں قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈکے سکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ دونوں کرکٹرز کا نام پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی خارج کر دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اظہر علی اور محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنے تحفظات سے اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کردیا تھا کہ وہ عامر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کرسکتے ۔ دوسری جانب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر کی ٹیم میں واپسی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ دیکھنا ہو گا کہ عامر کی واپسی سے مستقبل میں ٹیم پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
-
کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں بابر اعظم نے میری بہت مدد کی، صائم ایوب کا انکشاف
-
آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو فوقیت ، مائیکل وان انگلش کرکٹرز کے دفاع میں سامنے آگئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: آئی سی سی بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرنے لگی
-
وسیم اکرم کی آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں پر کڑی تنقید
-
جوز بٹلر آئی پی ایل پر پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ترجیح دینے کے دفاع میں سامنے آگئے
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.