جھنگ میں تہرے قتل کا ملز م گرفتار
ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:14
جھنگ۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء) پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کے عمل کو برؤے کار لاتے ہوئے تہرے قتل کی واردات کا نہ صرف سراغ لگایا بلکہ قاتل کو بھی گرفتار کر لیا۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو نے منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی عادل میمن،ڈی ایس پی سٹی طاہر کھچی ،ایس ایچ او تھانہ صدرخادم حسین ،پی آر او علی رضا،تفتیشی افسران اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے بتایا کہ گزشتہ ماہ نواحی علاقہ مکھیانہ میں میاں بیوی اور انکے معذور بیٹے کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا اورا س اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرنا پولیس کیلئے ایک چیلنج بن گیا تھا۔(جاری ہے)
ڈی پی او نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک خصوصی تقتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے مقتولین کے داماد مصور امام کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے سسر،ساس اور معذور سالے کو کلہاڑی، ٹوکہ اور چھریوں کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے بتایا کہ ملزم مصور امام اپنی بیوی کو کسی دوسرے گاؤں میں رکھنا چاہتا تھا مگر وہ اپنے سسرالیوں کو اس میں رکاوٹ تصور کرتا تھا جس کی بنیاد پر افسوس ناک قتل کی واردات کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.