پیپلزپارٹی کا رینجرز اختیارات پر فوری کوئی انتہائی قدم نہ اٹھانے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 27 دسمبر 2015 17:59
کراچی/ دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) پیپلزپارٹی نے رینجرز کے اختیارات کے معاملے میں فوری طور پر کوئی انتہائی قد م نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ سا بق صدر آصف زرداری سے رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر قانونی مشاورت ہوئی ،ابھی عدالت جانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی رینجرز کے اختیارات کے معاملے میں فوری طور پر کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ سابق صدرآصف علی زرداری اور فاروق ایچ نائیک کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ فی الحال سندھ حکومت وفاق کو ایک خط تحریر کرے گی جس میں کہا جائے گا کہ وفاقی حکومت سندھ اسمبلی کی قراداد کا احترام کرے اور رینجرز کے اختیارات اور صوبائی خودمختاری کے معاملے پر حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.