بچھووٴں کی اقسام2ہزار سے زائد،800کا زہرمختلف پروٹینز کا مکسچر ہونے کا انکشاف
ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے تاہم یہ ڈنگ جسم میں مختلف ریکشن کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق
بدھ 30 دسمبر 2015 15:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء)عالمی شہرت یافتہ سائنسی فکر کا تحقیقی بلاگ می اینڈ سائنس کی طرف سے اپنی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بچھووٴں کی اقسام2ہزار سے زائد ہیں جبکہ800 کے قریب ایسے بچھوبھی ہیں جن کا زہرمختلف پروٹینز کا مکسچر ہوتا ہے۔تحقیقی بلاگ کے مطابق ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے تاہم یہ ڈنگ جسم میں مختلف ریکشن کا سبب بن سکتا ہے۔
بچھو کے ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے لیکن بعدازاں یہ ڈنگ جسم میں مختلف اقسام ریکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ پروٹین مکسچر والے ڈنگ کے حامل بچھووٴں کے کاٹنے سے عمومی طورپر کسی خاص جگہ پر سوزش، جلن یا الرجی وغیرہ ہونے پر لوگ سمجھ نہیں پاتے کہ انہیں کس نے کاٹا ہے، اور کاٹا بھی ہے یا یہ کوئی جلدی مسئلہ ہے۔(جاری ہے)
عمومی طورپر بچھو کے کاٹنے پر جلد پر خارش اور بے چینی ہوتی ہے لیکن اصل وجوہات کا علم نہ ہونے کی و جہ سے متاثرین بروقت طبی امداد حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
زہریلے بچھو کے ڈسنے سے زبان سیاہ، نگلنے میں مشکل، نظر کا دھندلانا، سرکا چکرانا، بھوک کا احساس اور سانس لینے میں مشکل جیسی علامات واضح ہو سکتی ہیں۔ بچھو کے کاٹنے سے زہرانسانی جسم میں منتقل ہوتی ہے اور دیر کی صورت میں موت کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔ بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجوہات بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجہ نہایت سادہ ہے کہ ڈنگ میں زہر ہوتا ہے، جو پھر علامات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ بچھو کے ڈسنے پر متعلقہ شخص کو متاثرہ جگہ پر درد، جھنجھاہٹ اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.