ٹرین کے ٹوائلٹ میںپیدا ہونے والی نومولود بچی ٹریک پر جا گری ، معجزانہ طور پر محفوظ
سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 18:08
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء): بھارت میں ایک چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں جنم لینے والی ایک بچی پھسل کر اسی ٹوائلٹ کے راستے ریلوے ٹریک پر گر گئی لیکن اس کے باوجود بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، بچی کے گرنے کے بعد ماں کے شور مچانے پر مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین رکوائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین ٹوائلٹ کے راستے ریلوے ٹریک پر گرنے والی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اُتر پردیش میں ایک حاملہ خاتون ٹرین میں سفر کر رہی تھی جب اسے شدید درد ہوا۔مقامی پولیس افسر انیل سروشی کے مطابق یہ 23 سالہ خاتون مسافر ٹرین کے ٹوائلٹ میں چلی گئی جہاں اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا تاہم یہ نومولود بچی پھسل کر کموڈ کے راستے ٹریک پر جا گری۔(جاری ہے)
انیل سروشی نے بتایا کہ ’’مسافروں نے خاتون کی چیخ و پکار سن کر ٹرین رکوانے کے لیے ایمرجنسی زنجیر کھینچ دی۔
ٹرین رکنے کے بعد لوگ اتر کر ٹریک پر گرنے والی اس بچی کی طرف دوڑے اور دیکھا کہ وہ زندہ ہے۔‘‘ریلوے کے ایک اہلکار چندر موہن جندل نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا، ’’یہ ایک معجزہ ہے کہ نومولود بچی اتنی بلندی سے کنکریٹ کے بنے بلاکس پر گری اور محفوظ رہی۔‘‘ بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ رواں برس فروری میں بھی بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون نے ایک ٹرین کے ٹوائلٹ میں ایک بچے کو جنم دیا تھا جو اسی طرح پھسل کر ریلوے ٹریک پر جا گرا تھا۔ خوش قسمتی سے وہ بچہ بھی محفوظ رہا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.