سال 2015ء کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یاسر شاہ کا بولرز میں چوتھا نمبر
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:33
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) آئی سی سی نے 2015ء کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ بیٹسمینوں اور بھارت کے روی چندرن ایشون بولرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں ، پاکستان کے یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے ۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بولنگ کی فہرست میں پاکستان کے یاسرشاہ چوتھے نمبرپرآگئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان اورمصباح الحق ٹاپ 10میں شامل ہیں ، تجربہ کار بلے باز یونس خان چھٹے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔
رینکنگ کے مطابق دیگربلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے ، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے ، جنوبی افریقہ کے ڈویلیرز چوتھے، ڈیوڈ ملر 5ویں، انجیلو میتھیوز 7ویں، ہاشم آملہ 8ویں اور الیسٹرکک 9ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ ٹیسٹ بولرز میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین ، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن ، یاسر شاہ ، روندرا جدیجا ، کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ ، کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ ، پروٹیز فاسٹ باولر فلینڈر اور ٹم ساوتھی نے دوسری سے دسویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.