اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی
جمعرات 31 دسمبر 2015 13:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی جبکہ 8 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کی کینٹ کچہری میں سماعت کے دوران متاثرہ لڑکی کے وکلا نے عدالت کو درخواست دی کہ ان کی موکلہ سخت خوف کا شکار ہے اور بڑا حادثہ ہونے کے باعث ڈری ہوئی ہے جس کی وجہ سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کراسکتی لہذا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تین روز کی مہلت دی جائے۔
متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مکمل طور پر مطمئن ہے اور اس پر کسی قسم کوئی دباو نہیں ڈالا جارہا ۔علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کی وجہ سے ان کا مزید سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر آٹھوں ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.