قومی کرکٹ ٹیم کے 2لیجنڈ سٹار آمنے سامنے آگئے ، قائداعظم ٹرافی کے ڈے نائٹ فائنل میں مصباح الحق اوریونس خان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
جمعرات 31 دسمبر 2015 14:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے 2لیجنڈ سٹار آمنے سامنے آگئے ، قائداعظم ٹرافی کے ڈے نائٹ فائنل میں مصباح الحق اوریونس خان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا پانچ روزہ ڈے اینڈ نائٹ فائنل 3 سے 7 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا، یو بی ایل اور سوئی ناردرن کے مابین مقابلے میں کوکا بورا پنک گیند استعمال ہوگی، دونوں ٹیموں کے کپتان بالترتیب یونس اور مصباح ہیں، میچ کا آغاز سہ پہر 2 بجے ہوگا، پہلے دو گھنٹے کھیل کے بعد20 منٹ تک چائے کا وقفہ کیا جائیگا، اس کے بعد اگلے 2 گھنٹے پھر میچ ہوگا، 6.20 بجے شام سے کھانے کا وقفہ 7 بجے تک جاری رہے گا۔
آخری سیشن میں 3 گھنٹے تک میچ ہوگا۔(جاری ہے)
پی سی بی نے فائنل کے آفیشلز کا اعلان کردیا، احسن رضا اور احمد شہاب فیلڈ امپائرزکے فرائض انجام دینگے، خالد محمود سینئر ٹی وی اور امتیاز اقبال ریزور امپائر ہونگے، میچ ریفری انور خان ہیں، فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی، فاتح سائیڈ کو 25 اور رنرز اپ کو 15 لاکھ روپے ملیں گے، مین آف دی میچ، بیسٹ پلیئر، بہترین بولر اورا آل راوٴنڈرکو فی کس 50 ہزار روپے دیے جائینگے۔
دریں اثنا کرکٹ بورڈ نے ٹریننگ کیمپ میں شریک 8 کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کی اجازت دیدی، ان میں ون ڈے کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، صہیب مقصود، وہاب ریاض، عمر اکمل، محمد رضوان، شرجیل خان اور رومان رئیس شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.