مشہور گلو کار راحت فتح علی خان کو ہندوستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 11:26
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : ہندوستانی حکام نے پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو بھارت سے ڈی پورٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان کو بھارت میں بھارتی حکام کی جانب سے داخلے سے روکتے ہوئے حیدر آباد پہنچتے ہی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس ابوظہبی بھیج دیا گیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان حیدر آباد کے ’تاج فلک نما پیلیس‘ میں سال نو کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد پہنچے تھے، تاہم ایئرپورٹ حکام نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر ہندوستان سے ڈی پورٹ کیا۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ہندوستان میں صرف چار شہروں نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی کے علاوہ کسی اور شہر سے داخل نہیں ہوسکتے، فضائی سفر کرنےکی صورت میں انہیں دلی،ممبئی، کول کتہ اورچنائی کاراستہ اپناناہوتاہے۔(جاری ہے)
جس کے باعث راحت فتح علی خان کو حیدر آباد پہنچنے پر اماراتی پرواز سے ہی واپس ابوظہبی بھیج دیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کی ہندوستان میں آمد و رفت پر بآسانی نظر رکھی جاسکے۔ تقریب کی انتظامیہ ٹیم کی ممبر اپوروا کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کی پرفارمنس مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے طے تھی، تاہم غیر متوقع طور پر ڈی پورٹ کیے جانے کے باعث اب ان کی پرفارمنس رات 11 بجے شیڈول کی گئی ۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ راحت فتح علی خان غیر متوقع طور پر ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد ابوظہبی سے نئی دہلی اور پھر وہاں سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے حیدر آباد پرفارم کرنے پہنچے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.