شراب نوشی کے بعد مردہ قرار دئے جانے والا شخص زندہ ہو کر دوبارہ پارٹی میں واپس آگیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 17:05
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) کثرت سے شراب نوشی کرنے کے بعد مردہ قرار دئے جانےوالے شخص نے واپس پارٹی میں پہنچ کر اپنے دوستوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی علاقہ میں ایک شخص شراب نوشی کے باعث بے حس و حرکت ہو گیا جس پر اس کے دوست احباب کے ایمبولینس بلائی ، ڈاکٹرز نے معائنہ کرنے کے بعد بے ہوش شخص کو مردہ قرار دے کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔
مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس روز مردہ خانے میں جگہ کی کمی کے باعث لاشوں کو شیلف کی بجائے زمین پر بھی رکھا گیا تھا۔(جاری ہے)
اور وہیں اس شخص کو بھی لیٹایا گیا۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد مذکورہ شخص مردہ خانے میں اُٹھ کھڑا ہوا اور اندھیرے میں چلتے ہوئے کسی کی سخت ٹھنڈی ٹانگ پر ہاتھ لگا ، اور خوف کے مارے بھاگتے ہوئے دروازے سے جا ٹکرایا جس پر وہاں موجود اسٹاف بھی خوفزدہ ہو گیا۔
نشے اور مردہ خانے میں حد درجہ سردی کے باعث مذکورہ شخص یہ سمجھ پانے میں ناکام رہا کہ وہ کہاں ہے۔پولیس نے تفتیش کے بعد شخص کو جانے کی اجازت دے دی جس نے پارٹی میں دوبارہ پہنچنے پر دیکھا کہ اس کے دوست احباب ابھی تک شراب نوشی میں مصروف ہیں۔تاہم اس کی اچانک اور غیر متوقع آمد پر دوست بھی حیرت کے مارے خوش ہو گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.